0
Tuesday 7 Nov 2017 23:37

پی ٹی آئی نے این اے 120 کے نتائج بھی چیلنج کر دیئے

پی ٹی آئی نے این اے 120 کے نتائج بھی چیلنج کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے نتائج الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیے ہیں۔ این اے 120 میں تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ہے، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ این اے 120 کے انتخابات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں اور بے قاعدگیاں ہوئیں، لہذا کمیشن سے استدعا ہے کہ انتہائی منظم انداز میں نتائج آلودہ کرنے کی تحقیقات اور کارروائی کی جائے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ نے 29000 ووٹرز کی لسٹ الیکشن کمیشن سے مانگی جس پر الیکشن کمیشن نے ہفتہ کی رات نامکمل لسٹ فراہم کی، 100 صفحوں کی لسٹ کو کھنگالا تو پتہ چلا کہ 30 فیصد ووٹر تو ملک سے باہر ہیں، ووٹرز لسٹ میں 30 فیصد ووٹ مُردوں کے تھے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ این اے 120 میں مُردہ افراد کے ووٹ بھی کاسٹ کیے گئے، کچھ افراد کے ڈبل ووٹ بنے تھے جب کہ الیکشن کمیشن کو تمام ثبوت فراہم کردیے ہیں، 29000 ووٹرز سے متعلق معاملہ پر تحفظات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 681952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش