0
Wednesday 8 Nov 2017 08:49

ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ کی نااہلی کیلئے دائر رٹ پٹیشن کی جلد سماعت کا حکم دیدیا

ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ کی نااہلی کیلئے دائر رٹ پٹیشن کی جلد سماعت کا حکم دیدیا
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کی نااہلی کیس کی جلد سماعت کیلئے دائر متفرق درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کیخلاف دائر درخواست جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے ناصرعباس شیرازی کی جانب سے دائر متفرق درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار کی جانب سے فدا حسین رانا ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ کے حوالے سے عدلیہ کے فاضل ججز کیخلاف بیان دینے پر صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی نااہلی کیلئے درخواست دے رکھی ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 18 جنوری مقرر کر رکھی ہے۔ درخواستگزار کا کہنا تھا کہ کیس انتہائی اہم ہے لہذا کیس کی سماعت جلد مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔ جس پر عدالت نے سماعت جلد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یاد رہے کہ رانا ثناء اللہ کیخلاف رٹ پٹیشن دائر کرنے والے شہری ناصر شیرازی کو یکم نومبر کو اغوا کر لیا گیا تھا جو تاحال لاپتہ ہیں۔ ناصر شیرازی کی بازیابی کیلئے بھی لاہور ہائیکورٹ میں ایک الگ رٹ پٹیشن دائر کی گئی ہے جو زیر سماعت ہے۔ ناصر شیرازی کے اہلخانہ نےاغواء کا الزام رانا ثناء اللہ پر عائد کررکھاہے۔
خبر کا کوڈ : 682016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش