0
Wednesday 8 Nov 2017 16:21

ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی میں انتخابی اتحاد کا امکان

ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی میں انتخابی اتحاد کا امکان
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے درمیان اتحاد متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے درمیان مشترکہ پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ فاروق ستار نے صلاح مشورے کے لئے اپنی جماعت کے تمام اہم رہنماؤں کو طلب کرلیا ہے جب کہ مصطفیٰ کمال نے بھی معاملے پر غور و فکر کے لئے اپنے پارٹی رہنماؤں کو مرکز پاکستان ہاؤس طلب کرلیا ہے۔ اس حوالے سے آج شام کراچی پریس کلب میں فاروق ستار اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں پی ایس پی کی اعلیٰ قیادت بھی موجود ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کئی رہنماؤں کی جانب سے پاک سر زمین پارٹی سے مفاہمت کی مخالفت کی گئی ہے، آج پریس کانفرنس میں پی ایس پی سے اتحاد کی مخالفت کرنے والا گروپ موجود نہیں ہوگا، جب کہ پارٹی کے ڈپٹی کنوینر عامر خان بھی اس وقت پاکستان میں نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 682123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش