0
Wednesday 8 Nov 2017 18:09

مردان، جرائم کی روک تھام میں ناکامی پر چوکی ہاتھیان کا پورا عملہ معطل

مردان، جرائم کی روک تھام میں ناکامی پر چوکی ہاتھیان کا پورا عملہ معطل
اسلام ٹائمز۔ مردان کے ضلعی پولیس افسر نے لوند خوڑ میں واقع چوکی ہاتھیان کا پورا عملہ معطل کردیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق اہلکاروں کو علاقہ میں منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم کی روک تھام میں مسلسل ناکامی پر معطل کیا گیا، جن میں اے ایس آئی ادریس خان، حولداران سعیداللہ اور اکبر حسین کے علاوہ مزید 6 کانسٹیبلز شامل ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ان اہلکاروں کے خلاف مزید انکوائری کی جائے گی۔ یاد رہے کہ اسی چوکی کی حدود میں 6 نومبر کو ناکہ بندی کے دوران نامعلوم افراد نے دو پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا تھا اور اس قتل بارے اسی چوکی اہلکراوں کا کہنا تھا کہ حملہ آور جرائم پیشہ افراد تھے۔
خبر کا کوڈ : 682165
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش