QR CodeQR Code

مسلمانوں کے مابین اتحاد و وحدت کے حوالے سے ایران کا اہم کردار ہے

ایران اور پاکستان کو دنیا والوں کو دکھانا چاہئیے کہ ہہ دو برادر اور اتحادی ممالک ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ

ایرانی حکام خاص طور پر رہبر معظم انقلاب اسلامی زائرین کی سکیورٹی اور انہیں سہولیات کی فراہمی پر تاکید کرتے ہیں، علی رضا رشیدیان

8 Nov 2017 09:13

مترجم : سید اسد رضا نقوی

گذشتہ شب خراسان رضوی کے گورنر سے ہونیوالی ملاقات میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ انکے دورہ مشہد کا مقصد حضرت امام رضا (ع) کی بارگاہ کی زیارت اور زائرین کے مسائل و مشکلات کو حل کرنا ہے اور بہت جلد زائرین کیلئے ایک اور سرحدی پوائنٹ کو کھولا جائیگا۔ اس ملاقات میں صوبہ خراسان رضوی کے گورنر علی رضا رشیدیان نے کہا کہ ایرانی حکام خاص طور پر رہبر معظم انقلاب اسلامی زائرین کی سکیورٹی اور انہیں سہولیات کی فراہمی پر تاکید کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ان کے ایران کے دورے کا مقصد ایران کے اعلٰی حکام سے ملاقات اور ایران و پاکستان کے مابین زیادہ سے زیادہ اتحاد و وحدت کی برقراری کیلئے زمینہ فراہم کرنا ہے۔ پاکستان کے چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل نے کل رات مشہد مقدس میں صوبہ خراسان رضوی کے گورنر علی رضا رشیدیان سے ہونے والی ملاقات میں کہا کہ ایران و پاکستان کو دنیا والوں کو دکھانا چاہئیے کہ ایران و پاکستان دو برادر اور اتحادی ممالک ہیں۔ پاکستان کے چیف آف دی آرمی اسٹاف کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے مابین اتحاد و وحدت کے حوالے سے ایران کا اہم کردار ہے اور تہران اتحاد کے استحکام اور علاقائی امن و سلامتی کے لئے اپنا کردار جاری رکھے گا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ان کے دورہ مشہد کا مقصد حضرت امام رضا (ع) کی بارگاہ کی زیارت اور زائرین کے مسائل و مشکلات کو حل کرنا ہے اور بہت جلد زائرین کے لئے ایک اور سرحدی پوائنٹ کو کھولا جائے گا۔ اس ملاقات میں صوبہ خراسان رضوی کے گورنر علی رضا رشیدیان نے کہا کہ ایرانی حکام خاص طور پر رہبر معظم انقلاب اسلامی زائرین کی سکیورٹی اور انہیں سہولیات کی فراہمی پر تاکید کرتے ہیں اور ایران اور پاکستان کے روابط عالم اسلام کے دو ممالک کی حیثیت سے مسلمانوں کے مابین اتحاد اور علاقے میں امن و امان کی برقراری کے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 682230

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/682230/ایران-اور-پاکستان-کو-دنیا-والوں-دکھانا-چاہئیے-کہ-ہہ-دو-برادر-اتحادی-ممالک-ہیں-جنرل-قمر-جاوید-باجوہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org