0
Wednesday 8 Nov 2017 19:28
آستانہ قدس رضوی کیجانب سے پاکستانی زائرین کی سہولیات و خدمات کیلئے ایک کمپاؤنڈ بنایا جا رہا ہے

پاکستانی زائرین حضرت امام رضا (ع) کے مخلص و باوفا ترین زائرین ہیں، سید مرتضٰی بختیاری

پاکستانی زائرین حضرت امام رضا (ع) کے مخلص و باوفا ترین زائرین ہیں، سید مرتضٰی بختیاری
اسلام ٹائمز۔ بارگاہ حضرت امام رضا (ع) کے نائـب متولی سید مرتضٰی بختیاری نے کہا ہے کہ پاکستانی زائرین امام رضا (ع) کے مخلص ترین زائر ہیں۔ انہوں نے بدھ کے روز مشہد میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستانی زائرین باوفا ترین اور مخلص ترین زائر ہیں۔ سید مرتضٰی بختیاری نے کہا کہ حرم امام رضا (ع) ع کے احاطے میں پاکستانی زائرین کے لئے ایک جگہ بھی مخصوص کی گئی ہے، جہاں اردو زبان میں مختلف ثقافتی اور تبلیغی پروگرام منعقد ہوتے ہیں۔ انہوں نے اسی طرح اربعین حسینی کے موقع پر پاکستان میں تفتان بارڈر پر پاکستانی زائرین کے لئے پیش آنے والی مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آستانہ قدس رضوی کی جانب سے فوری طور پر ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے رابطہ کیا گیا اور مسئلے کا جائزہ لئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی گئی اور یہ خوشی کی بات ہے کہ ایران کی وزارت خارجہ اور پاکستان کی فوج کے تعاون سے مسئلہ حل ہوگیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آستانہ قدس رضوی کی جانب سے پاکستانی زائرین کی سہولیات و خدمات کے لئے ایک کمپاؤنڈ بنایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر پاکستان کے آرمی چیف نے بھی مشہد اور حرم مطہر میں اپنی موجودگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایران و پاکستان کی مشترکہ گہرے ثقافتی اقدار پر تاکید کی۔ واضح رہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ منگل کو فرزند رسول حضرت امام علی رضا (ع) کی زیارت کے لئے مشہدالمقدس پہنچے۔
خبر کا کوڈ : 682231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش