0
Thursday 9 Nov 2017 18:26

لاہور، امامیہ سکاؤٹس کی مزار اقبال پر حاضری، فاتحہ خوانی کی

لاہور، امامیہ سکاؤٹس کی مزار اقبال پر حاضری، فاتحہ خوانی کی
اسلام ٹائمز۔ شاعر مشرق حضرت علامہ محمد اقبالؒ کے 140ویں یوم پیدائش کے موقع پر امامیہ اسکاؤٹس نے مرقدِاقبال  پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ امامیہ اسکاؤٹس کے چاک و چوبند دستے نے مرقد پر سلامی دی۔ اس موقع پر لاہور ڈویژن کے صدر ساجد علی اور مرکزی رہنماء نسیم کربلائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبالؒ کا پیغام حرکت و انقلاب کا باعث بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، پاکستانی نوجوان بہت باصلاحیت ہیں، اپنی ذات اور معاشرے میں انقلاب بپا کرنے کیلئے انہیں اچھی سوچ اور نظم و ضبط کی ضرورت ہے، جس پر کاربند ہونے کیلئے علامہ اقبال کی شاعری مشعل راہ ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ علامہ محمد اقبال نے جہد مسلسل اور اپنی صلاحیتوں کا اجاگر کرنے کا درس دیا ہے، جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، امامیہ نوجوان علامہ اقبال کے درس حریت کے فروغ و ترویج کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقبالؒ کا خودی کا فلسفہ انسان کی شناخت سے جڑا ہوا ہے، ایک انسان جب اپنی معرفت کو پا لیتا ہے تو وہ اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور غیر اخلاقی سرگرمیوں سے محفوظ رہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 682332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش