QR CodeQR Code

پاک فوج کے میجر جنرل اظہر عباسی کا پاراچنار شہر کا دورہ

9 Nov 2017 18:26

عمائدین نے جی او سی کو ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر اختر علیم اور پولیٹیکل ایجنٹ بصیر خان وزیر بھی موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے جی او سی میجر جنرل اظہر عباسی نے پاراچنار شہر کا دورہ کیا اور چہلم شہدائے کربلا کے مجالس و جلوسوں کیلئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ جی او سی میجر جنرل اظہر عباسی نے چہلم کے موقع پر ایجنسی بھر میں سکیورٹی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جی او سی میجر جنرل اظہر عباسی مقامی عمائدین سے ملاقاتیں بھی کیے۔ عمائدین نے جی او سی کو ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر اختر علیم اور پولیٹیکل ایجنٹ بصیر خان وزیر بھی موجود تھے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر اختر علیم اور پولیٹیکل ایجنٹ بصیر خان نے کہا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث ہر قسم موبائل سروس بھی 2 روز کیلئے بند کردی گئی ہے اور پاک افغان سرحد بھی بند کردی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 682333

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/682333/پاک-فوج-کے-میجر-جنرل-اظہر-عباسی-کا-پاراچنار-شہر-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org