QR CodeQR Code

پاکستان اور بھارت جنگ کا خطرہ مول نہیں لے سکتے، ملایم سنگھ یادیو

27 Apr 2011 14:32

اسلام ٹائمز:بھارت کے سابق وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایک ہی زمین کے دو ٹکڑے ہیں، ان میں اختلافات تو ضرور ہیں لیکن نفرت نہیں ہے، بھارت کی فوجی تیاری پاکستان کے خلاف نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ تین جنگوں کے بعد بھی مذاکرات کا ہونا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مسائل مل بیٹھ کر ہی طے ہونا ہیں


کراچی:اسلام ٹائمز۔ بھارت کے ممتاز سیاست دان سماج وادی پارٹی کے صدر، سابق وزیر دفاع اور اترپردیش (یوپی) کے سابق وزیراعلیٰ ملایم سنگھ یادیو نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے بڑے میڈیا گروپس نے دونوں طرف امن کی آشا کا بگل بجا دیا ہے، لگتا ہے کہ حکومتیں بھی امن کی طرف لوٹ آئیں گی، انہوں نے کہا کہ دونوں ایٹمی ملک لڑائی کا خطرہ مول نہیں لے سکتے، پاکستان اور بھارت ایک ہی زمین کے دو ٹکڑے ہیں، ان میں اختلافات تو ضرور ہیں لیکن نفرت نہیں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں جنگی خطرات شاید ختم ہو گئے۔انہوں نے کہا میں نے اپنے زمانہ میں بھارتی دفاعی پوزیشن اور میزائل ٹیکنالوجی کو آگے بڑھایا، بھارت کی فوجی تیاری پاکستان کے خلاف نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ تین جنگوں کے بعد بھی مذاکرات کا ہونا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مسائل مل بیٹھ کر ہی طے ہونا ہیں۔


خبر کا کوڈ: 68236

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/68236/پاکستان-اور-بھارت-جنگ-کا-خطرہ-مول-نہیں-لے-سکتے-ملایم-سنگھ-یادیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org