QR CodeQR Code

ایم کیو ایم پاکستان اور پتنگ کو ہمارے دلوں سے کوئی ختم نہیں کر سکتا، عامر خان

9 Nov 2017 20:57

کارکنوں کو پیغام دیتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنونیئر نے کہا ہے کہ ہزاروں مہاجروں نے لفظ مہاجر اور ایم کیو ایم کے نام پر جان قربان کی، ایم کیو ایم کی خاطر لاکھوں گھر اجڑے، ہزاروں بہنیں اور بیٹیاں بیوہ ہوئیں، میں ایم کیو ایم کے نام اور پتنگ کے نشان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنونیئر عامر خان کا کہنا ہے کہ ہزاروں مہاجروں نے لفظ مہاجر اور ایم کیو ایم کے نام پر جان قربان کی ہے، ایم کیو ایم اور پتنگ کے نشان کو ہمارے دلوں سے کوئی ختم نہیں کر سکتا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنونیئر عامر خان نے قیادت اور کارکنوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہزاروں مہاجروں نے لفظ مہاجر اور ایم کیو ایم کے نام پر جان قربان کی، ایم کیو ایم کی خاطر لاکھوں گھر اجڑے، ہزاروں بہنیں اور بیٹیاں بیوہ ہوئیں، لفظ ایم کیو ایم اور پتنگ کے نشان کو ہمارے دلوں سے کوئی ختم نہیں کر سکتا، میں ایم کیو ایم کے نام اور پتنگ کے نشان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، وطن واپس پہنچ کر رابطہ کمیٹی سے ملاقات کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے بھی پیغام میں کہا کہ متحدہ پاکستان نہ ختم ہوگی اور نہ کسی جماعت میں ضم ہوگی، ایم کیو ایم کا نام، پرچم اور نشان موجود ہے اور رہے گا، محض ایک سیاسی و انتخابی اتحاد کو کوئی اور رنگ نہ دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 682366

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/682366/ایم-کیو-پاکستان-اور-پتنگ-کو-ہمارے-دلوں-سے-کوئی-ختم-نہیں-کر-سکتا-عامر-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org