QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، شب اربعین کا مرکزی جلوس اختتام پذیر

10 Nov 2017 02:19

شب اربعین کا مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ امام حسین (ع) المعروف تھلہ بموں شاہ پہ پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ علم و سیج کے اس مرکزی جلوس میں شہرت یافتہ معروف نوحہ باوا سید سبطین شاہ بخاری، لشکر حسین (ع) نے نوحہ خوانی کی۔ اس موقع پہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں چہلم امام حسین (ع) کے سلسلے میں 11 صفر سے جلوسہائے عزا اور مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔ شب اربعین کا مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ امام حسین (ع) المعروف تھلہ بموں شاہ پہ پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ علم و سیج کے اس مرکزی جلوس میں شہرت یافتہ معروف نوحہ باوا سید سبطین شاہ بخاری، لشکر حسین (ع) نے نوحہ خوانی کی۔ اس موقع پہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے تھے، جلوس روایتی راستوں سے گزر کر وقت مقررہ پہ اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے راستے میں نیاز و لنگر کا وسیع پیمانے پہ اہتمام کیا گیا تھا۔ کل اسی مرکزی امام بارگاہ میں دن دس بجے اربعین کے اعمال ادا کئے جائیں گے جبکہ بعد از ظہرین ذوالجناح کا جلوس زنجیر زنی سے برآمد ہوگا اور بعد از مغربین تعزیے کا مرکزی جلوس اسی امام بارگاہ سے برآمد ہوکر رات گئے امام بارگاہ امام زین العابدین (ع) المعروف تھلہ یلہ شاہ پہ اختتام پذیر ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 682397

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/682397/ڈی-ا-ئی-خان-شب-اربعین-کا-مرکزی-جلوس-اختتام-پذیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org