QR CodeQR Code

پاراچنار، پاک فوج کی بروقت کارروائی، شب چہلم کا جلوس عزاء بڑی تباہی سے بچ گیا

10 Nov 2017 02:36

حساس ادارے کی بروقت اطلاع پر پولیٹیکل انتظامیہ اور پاک فوج نے کارروائی کرکے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ بم ایک ہزار میٹر تک تباہی پھیلا سکتا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ کیجانب سے اہم کارروائی کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر کرم اکبر افتخار کے مطابق کارروائی حساس ادارے کی اطلاع پر کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کگہ وگہ کے نزدیک باب کرم آرمی چیک پوسٹ کے قریب حساس ادارے کی اطلاع پر پاک فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ نے کارروائی کرکے سیبوں کے کریٹ میں رکھا گیا بارودی مواد برآمد کرکے اربعین کے جلوس کو بڑی تباہی سے بچا لیا، سیب کے کریٹ میں ایک خط بھی رکھا گیا تھا جس میں لکھا گیا تھا کہ یہ اربعین کا تخفہ ہے، ان شاء اللہ اور بھی تحفے بھیجتے رہیگے۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر کرم اکبر افتخار نے میڈیا کو بتایا کہ یہ کارروائی حساس ادارے کی اطلاع پر پر کی گئی اور ان کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہیں اور اپنے حساس ادارے کے شکر گزار ہیں، جن کی بروقت اطلاع پر پولیٹیکل انتظامیہ اور پاک فوج نے کارروائی کرکے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ بم ایک ہزار میٹر تک تباہی پھیلا سکتا تھا۔


خبر کا کوڈ: 682402

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/682402/پاراچنار-پاک-فوج-کی-بروقت-کارروائی-شب-چہلم-کا-جلوس-عزاء-بڑی-تباہی-سے-بچ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org