0
Wednesday 27 Apr 2011 15:06

افغان پائلٹ کے ساتھ تلخ کلامی کی بھاری قیمت چکانی پڑی، 6 امریکی ہلاک، پائلٹ بھی مارا گیا

افغان پائلٹ کے ساتھ تلخ کلامی کی بھاری قیمت چکانی پڑی، 6 امریکی ہلاک، پائلٹ بھی مارا گیا
کابل:اسلام ٹائمز۔ کابل ایئر بیس پر افغان پائلٹ کی غیرملکی فوجیوں پر فائرنگ سے چھ امریکی فوجی ہلاک ہو گئے، اتحادی فوج نے پائلٹ کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ افغان وزارت دفاع کے حکام کے مطابق کابل ایئر بیس پر تلخ کلامی کے بعد افغان فوجی نے نیٹو افواج پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 6 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔ تاہم افغان اور نیٹو فوج نے مسلح پائلٹ کو ہلاک کر دیا۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان جنرل محمد ظہیر عظمی نے فائرنگ کرنے والے پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ واقعہ افغان فوج کے زیراستعمال کابل ایئربیس کے ایک حصے پر پیش آیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔
خبر کا کوڈ : 68244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش