0
Friday 10 Nov 2017 11:43

پشاور، چہلم امام حسینؑ کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات

پشاور، چہلم امام حسینؑ کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات
اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں سکیورٹی پلان پر عمل کرتے ہوئے مساجد، امام بارگاہوں اور حساس مقامات پر ممکنہ تحریب کاری کے پیش نظر 3334 پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا ہے۔ ان میں 6 ایس پیز، 16 ڈی ایس پیز، 13 انسپکٹرز، 137 سب انسپکٹرز، 39 اے ایس آئیز شامل ہیں۔ اندرون شہر میں سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ لیڈیز پولیس بھی تعینات کی گئی ہے۔ شہر بھر میں تمام جلوسوں کی گزرگاہوں پر پلگ ان پوائنٹس، روپ ٹاپ اور آبزرویشن پوائنٹ قائم کئے گئے ہیں، جس کی ڈی ایس پی رینگ کے افسران نگرانی کررہے ہیں۔ جلوسوں کی گزرگاہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں، جس کی براہ راست نگرانی کیلئے شہباز چوک میں کمانڈ پوسٹ قائم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سٹی ڈویژن کے حدود میں 5 اسپیشل موبائل بدستور گشت پر ہیں۔ شہر بھر میں اضافی رائیڈرز اسکواڈ اور فول پروف ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے 5 بکتربند گاڑیاں بھی سٹی ڈویژن میں ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 682442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش