QR CodeQR Code

کراچی، امام حسین کے چہلم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا

10 Nov 2017 12:00

چہلم کے موقع پر جلوس کی گزر گاہ کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے، جب کہ شہر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، مرکزی جلوس و مجلس میں صرف حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اسٹیکرز والی گاڑیاں شرکت کرسکیں گی، شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر حفاظتی اقدامات کے تحت آج کراچی میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں چہلم امام حسین کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہوگا، نشتر پارک میں مجلس عزا سے خطاب علامہ عباس کمیلی کریں گے جبکہ آئی ایس او کے زیر اہتمام نماز ظہرین کا اہتمام امام بارگاہ علی رضا (ع) کے ساتھ کیا گیا ہے۔ شہر قائد میں امام حسین کے چہلم کے موقع پر جلوس کی گزرگاہ کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے، جب کہ شہر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ کراچی میں امام حسین کے چہلم کے موقع پر جلوس کی گزرگاہ کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے، جب کہ شہر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ مرکزی جلوس و مجلس میں صرف حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اسٹیکرز والی گاڑیاں شرکت کرسکیں گی۔ جلوس کے شرکاء کی پارکنگ کیلئے باغ جناح، شارع قائدین، نیو ایم اے جناح روڈ اور ریلوے گودام نزد کراچی اسٹاک ایکسچینج پر انتظام کیا گیا ہے، جب کہ سبیل والی گاڑیاں صدر دوا خانے سے جلوس میں شامل ہونگی۔ شرکائے جلوس کیلئے سوسائٹی آفس سے نمائش چورنگی تک، جب کہ جلوس کے اختتام پر شہر کے مختلف علاقوں میں فری ٹرانسپورٹ چلے گی۔ ٹریفک پولیس کا مزید کہنا ہے کہ چہلم امام حسین کے مرکزی جلوس کے سبب کراچی کے ایم اے جناح روڈ جانےوالی تمام اطراف کی رابطہ، سڑکیں بند کردی گئی ہیں، اس سال نمائش چورنگی پر ترقیاتی کاموں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے ،جس کیلئے شرکاء جلوس، اسکاوٹس اراکین اور مقامی انتظامیہ تعاون کریں۔ شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر حفاظتی اقدامات کے تحت آج کراچی میں موبائل فون سروس بند رہے گی، شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر سیکیورٹی اقدامات کے سلسلے میں کراچی میں آج صبح 10 بجے تا رات 10 بجے موبائل فون سروس معطل رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 682446

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/682446/کراچی-امام-حسین-کے-چہلم-کا-مرکزی-جلوس-نشتر-پارک-سے-برآمد-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org