QR CodeQR Code

چہلم امام حسین، ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل

10 Nov 2017 12:04

موبائل فون سروس رات 9 بجے تک معطل رہے گی، اب تک جن شہروں میں موبائل سروس معطل کی گئی ان میں کوئٹہ، راولپنڈی، کراچی شامل ہیں، موبائل فون سروس کی بندش سے شہریوں کا مواصلاتی رابطہ منقطع ہوگیا جس سے انہیں رابطوں میں پریشانی کا سامنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حضرت امام حسین ع کے چہلم کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے۔ موبائل فون سروس رات 9 بجے تک معطل رہے گی، اب تک جن شہروں میں موبائل سروس معطل کی گئی ان میں کوئٹہ، راولپنڈی، کراچی شامل ہیں۔ موبائل فون سروس کی بندش سے شہریوں کا مواصلاتی رابطہ منقطع ہوگیا جس سے انہیں رابطوں میں پریشانی کا سامنا ہے۔ حضرت امام حسین ع اور ان کے جانثاروں کے چہلم کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ مرکزی جلوسوں کے روٹس پر پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہے جب کہ راستے کنٹینرزلگا کر بند کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے جو آج رات تک برقرار رہے گی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے، خواتین، 12 سال سے کم عمر بچے اور صحافی حضرات ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 682449

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/682449/چہلم-امام-حسین-ملک-کے-مختلف-شہروں-میں-موبائل-فون-سروس-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org