0
Friday 10 Nov 2017 12:16

آئندہ شناختی کارڈ بنواتے وقت ہی ووٹ کا اندراج کر دیا جائے گا، الیکشن کمیشن

آئندہ شناختی کارڈ بنواتے وقت ہی ووٹ کا اندراج کر دیا جائے گا، الیکشن کمیشن
اسلام ٹائمز۔ ووٹوں کا اندراج بہتر بنانے کیلئے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آئندہ شناختی کارڈ بنواتے وقت ہی ووٹ کا اندراج کر دیا جائے گا، شناختی کارڈ کے حامل لاکھوں افراد کا ووٹ انتخابی فہرستوں میں درج نہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نادرا کیساتھ مل کر نئے ووٹوں کے اندراج کا نظام بنا لیا گیا ہے، 10 نومبر کے بعد ہر نئے شناختی کارڈ بناتے وقت ووٹ کا اندراج بھی کر دیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ کے حامل لاکھوں افراد کا ووٹ انتخابی فہرستوں میں درج نہیں، آئندہ شناختی کارڈ بنواتے وقت ہی ووٹ کا اندراج کر دیا جائے گا، شناختی کارڈ بناتے وقت ووٹرز سے عارضی یا موجودہ پتے پر ووٹ درج کرانے کا پوچھا جائے گا۔ نادرا کے سوفٹ ویئر میں ووٹ اندراج سے متعلق انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، شناختی کارڈ بنواتے وقت ووٹ کے اندراج کا عمل 10 نومبر سے شروع ہوگا، عارضی اور مستقل پتے کے علاوہ درج ووٹ آئندہ سال دسمبر تک ختم کر دیئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 682453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش