0
Friday 10 Nov 2017 20:30

اگر اقبالؒ اور قائداعظم ؒکی قیادت میسر نہ آتی تو الگ مملکت کی سوچ کبھی پیدا نہ ہوتی، ڈاکٹر نادیہ عزیز

اگر اقبالؒ اور قائداعظم ؒکی قیادت میسر نہ آتی تو الگ مملکت کی سوچ کبھی پیدا نہ ہوتی، ڈاکٹر نادیہ عزیز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون سرگودہا کی رہنماء اور رکن صوبائی اسمبلی پنجاب ڈاکٹر نادیہ عزیز نے گورنمنٹ ڈگری کالج میں یوم اقبال کی مناسبت سے منعقد ہونیوالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبالؒ کا خواب اس عظیم خواب کا تسلسل تھا جس کی ابتداء عہد نبوی ﷺ سے ہو گئی تھی، اقبال ایک تحریک کا نام تھا جس نے قوم کو جینے کی نئی امنگ اور خود شناسی کا تصور دیا، انکا تصور خودی قوموں کے عروج کا درس ہے۔ سرگودہا میں یوم اقبالؒ کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم ایل این کی رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ نئی نسل کو شاعر مشرق کے افکار سے روشناس کرانا ہو گا، مسلمانوں کو اگر اقبالؒ اور قائداعظم ؒکی قیادت میسر نہ آتی تو ان کیلئے الگ مملکت کی سوچ کبھی پیدا نہ ہوتی۔ کالج کی پرنسپل نے علامہ اقبال کی شاعری کو قوم کی تشکیل نو کیلئے انتہائی اہم قرار دیا، طالبات نے کلام اقبال پیش کیا اور انکی زندگی اور شاعری پر اظہار خیال کیا۔
خبر کا کوڈ : 682456
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش