QR CodeQR Code

قندھار جیل سے فرار ہونیوالے 65 قیدی دوبارہ گرفتار کر لئے، افغان حکام

27 Apr 2011 15:09

اسلام ٹائمز:افغان حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے دوران مزاحمت پر دو قیدیوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ مزید قیدیوں کی گرفتاری کے لئے آپریشن جاری ہے


قندھار:اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں قندھار جیل سے فرار ہونے والے چار سو سے زائد قیدیوں میں سے پینسٹھ کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ کارروائی میں 2 قیدی ہلاک ہو گئے۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے دوران مزاحمت پر دو قیدیوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ مزید قیدیوں کی گرفتاری کے لئے ملحقہ اور مشکوک علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے، گزشتہ روز قندھار جیل سے اہم طالبان کمانڈروں سمیت چار سو اسی قیدی فرار ہو گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 68252

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/68252/قندھار-جیل-سے-فرار-ہونیوالے-65-قیدی-دوبارہ-گرفتار-کر-لئے-افغان-حکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org