0
Friday 10 Nov 2017 21:22

دل تھام کر بیٹھیں اب ہماری باری ہے، مصطفیٰ کمال کا فاروق ستار کے بیان پر ردعمل

دل تھام کر بیٹھیں اب ہماری باری ہے، مصطفیٰ کمال کا فاروق ستار کے بیان پر ردعمل
اسلام ٹائمز۔ پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دل تھام کر بیٹھیں اب ہماری باری ہے۔ دو روز قبل پی ایس پی کے چیرمین مصطفیٰ کمال اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے مشترکہ پریس کانفرنس کرکے ایم کیو ایم پاکستان کا نام تبدیل کرنے اور پی ایس پی کے ساتھ ایک ہی نشان پر انتخابی میدان میں جانے کا اعلان کیا تھا جس پر متحدہ قومی موومنٹ کے مختلف حلقوں کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اس فیصلے پر ایم کیو ایم کے حلقوں کے شدید تحفظات پر گذشتہ روز ڈاکٹر فاروق ستار نے پریس کانفرنس کرکے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تاہم والدہ، رابطہ کمیٹی کے اراکین اور کارکنان کےاصرار پر انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا لیکن پریس کانفرنس کے دوران فاروق ستار نے پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 8 نومبر کو پریس کلب میں انہوں نے مہاجر قوم کے نام کی تذلیل کی۔ فاروق ستار کے بیان کے ردعمل پر مصطفیٰ کمال نے بھی بھرپور جواب دینے کی تیاری کرلی اور کہا کہ دل تھام کر بیٹھیں اب ہماری باری ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین نے کل اپنے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کا اعلان کیا جس میں وہ فاروق ستار کے گزشتہ روز کے بیان کا بھرپور جواب دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 682528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش