0
Friday 10 Nov 2017 21:52

پاراچنار، اربعین کا مرکزی جلوس عزاء بخیر و عافیت اختتام پذیر

پاراچنار، اربعین کا مرکزی جلوس عزاء بخیر و عافیت اختتام پذیر

اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر مرکزی جلوس عزاء کے علاوہ کرم ایجنسی بھر کے امام بارگاہوں سے برآمد ہونے والے والے جلوس بخیر و عافیت اختتام پذیر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کرم ایجنسی بھر کے دیہاتوں میں امام بارگاہوں سے آج صبح اربعین کے جلوس عزاء برآمد ہوئے، جو دوپہر کو اختتام پذیر ہوگئے۔ جبکہ پاراچنار میں مرکزی امام بارگاہ سے صبح کو شبیہ ذوالجناح، علم اور تعزیوں کے ہمراہ مرکزی جلوس عزاء برآمد ہوا۔ جو حسب روایت کرم ملیشاء جاکر جلوس نے جلسے کی شکل اختیار کی، وہاں مقررین نے خطاب کرکے عزاداروں کے ماتمی دستے برآمد ہوکر طوری قبرستان پہنچ گئے۔ جہاں ہزاروں کے مجمع سے مقررین نے خطاب کیا۔ نماز جمعہ کو ادا کرنے کیلئے عزاداران سید الشہداء سینہ کوبی کرتے ہوئے مرکزی جامع مسجد پاراچنار پہنچ گئے۔ جہاں پیش امام علامہ فداحسین مظاہری کی اقتداء میں نماز جعمہ ادا کردی گئی۔ نماز جمعہ کو ادا کرنے کے بعد عزاداروں نے زنجیر زنی کی۔ اور اسکے بعد عزاداران امام حسینؑ اپنے سروں پر ماتم کرتے ہوئے برآمد ہوکر ہزارہ قبرستان پہنچ گئے۔ جہاں علماء کرام نے خطاب کیا۔ وہاں سے اربعین کا جلوس عزاء برآمد ہوکر شام کو مرکزی امام بارگاہ میں پہنچ کر بخیر و عافیت اختتام پذیر ہوگیا۔ اور مرکزی امام بارگاہ میں مجلس عزاء کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

اس موقع پر پاک فوج اور مقامی رضاکاروں نے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے تھے۔ اور جلوس کے روٹ پر مختلف مقامات پر بلڈ بنک اور میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جلوس کے راستے میں عزاداروں کیلئے سبیلوں اور نیازوں کا بندوبست بھی کیا گیا تھا۔ پاک فوج، ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال پاراچنار کے انتظامیہ، حیدری بلڈبنک، چنار بلڈ بنک اور دیگر فلاحی اداروں کیجانب سے میڈیکل کیمپس اور ایمبولینس کا اہتمام کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے مختلف جگہوں پر عزاداروں کیلئے سبیلوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔

خبر کا کوڈ : 682530
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش