0
Saturday 11 Nov 2017 03:40

اوکاڑہ، پولیس کے ساتھ مسلح جھڑپ، 2 ڈاکو ہلاک، 2 فرار

اوکاڑہ، پولیس کے ساتھ مسلح جھڑپ، 2 ڈاکو ہلاک، 2 فرار
اسلام ٹائمز۔ اوکاڑہ کے تھانہ صدر کی حدود میں 52 ٹو ایل میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ ہلاک ڈاکوؤں کے دو ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔ ہلاک ڈاکو اور ان کے ساتھی نواحی گاؤں 52 ٹو ایل کے قریب ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹ رہے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچی تو پولیس کو دیکھتے ہوئے ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ کی گئ، جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے وقوعہ درج کرکے فراری ڈاکوؤں کی بھی کھوج شروع کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 682572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش