0
Saturday 11 Nov 2017 10:00

مظفرآباد میں ’’اقبال اور کشمیر‘‘ سیمینار

مظفرآباد میں ’’اقبال اور کشمیر‘‘ سیمینار
اسلام ٹائمز۔ حکیم الامت ڈاکٹر محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش کی مناسبت سے مقامی تعلیمی ادارے سویرا ماڈل سکول میں جموں و کشمیر پیس اینڈ جسٹس فورم کے زیراہتمام ’’اقبال اور کشمیر‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد ہوا۔ جس سے فورم کے رہنماؤں، ماہرین تعلیم اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے خطاب کیا۔ مقررین پیس اینڈ جسٹس فورم کے چیئرمین تنویر الاسلام، ممتاز دانشور جواد حسین جعفری، پاک کشمیر سالیڈیرٹی کونسل کے چیئرمین عارف بہار شامل تھے۔ اقبال کشمیر کے عظیم سپوت تھے جنہوں نے روح آزادی کو بیدار کیا۔ اس موقع پر سکول کے متعدد طلبا و طالبات نے تقاریر اور کلام اقبال پیش کر کے مسلم امہ کے عظیم مفکر اور رہنما کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ ادارہ کی طالبات فضیلت فاطمہ اورحورین عباسی نے اپنی تقاریر میں اقبال کی شخصیت اور ان کی کشمیر سے وابستگی پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔
خبر کا کوڈ : 682589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش