QR CodeQR Code

پشاور، کرایہ دار ایکٹ کے تحت 4 افراد گرفتار

11 Nov 2017 18:35

کارروائی میں کرایہ دار ایکٹ کے تحت سو سے زائد مکانات کے دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد 4 افراد کو گرفتار کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے گلبرگ میں سرچ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے 13 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت گزشتہ شب کی گئی۔ کارروائی میں کرایہ دار ایکٹ کے تحت سو سے زائد مکانات کے دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد 4 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران 13 مشتبہ افراد بھی دھر لیے گئے جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا۔ دوسری جانب بنوں شہر میں بھی سکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران سات مشکوک افراد کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے سینکڑوں کی تعداد میں کارتوس جبکہ کئی فیکس مشینیں اور نشہ آور مواد بھی برآمد کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 682714

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/682714/پشاور-کرایہ-دار-ایکٹ-کے-تحت-4-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org