0
Saturday 11 Nov 2017 20:23

ایم کیو ایم کے بہت سے رہنما پیپلز پارٹی میں شمولیت چاہتے ہیں، ڈاکٹر عاصم حسین

ایم کیو ایم کے بہت سے رہنما پیپلز پارٹی میں شمولیت چاہتے ہیں، ڈاکٹر عاصم حسین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے بہت سے رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے خواہشمند ہیں۔ مقامی احتساب عدالت میں کرپشن ریفرنسز کی سماعت کے لئے احتساب عدالت پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ کراچی والوں کو بدظن اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہم ان کے ساتھ ہیں، جو پارٹیاں کراچی اور صوبے کی سیاست کررہی ہیں انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کا خیال ہے کہ پاکستان ٹوٹ جائے گا تو یہ ان کی غلط فہمی ہے، ہم نے پاکستان بنایا تھا، ملک ایک ہے اور ایک ہی رہے گا، پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لئے سب کو دعوت عام دیتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 682738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش