0
Saturday 11 Nov 2017 17:29

سعودی عرب سفارتی اخلاقیات کی پیروی کرتے ہوئے لبنانی وزیراعظم کو وطن واپسی کی اجازت دے، میشل عون

سعودی عرب سفارتی اخلاقیات کی پیروی کرتے ہوئے لبنانی وزیراعظم کو وطن واپسی کی اجازت دے، میشل عون
اسلام ٹائمز۔ لبنان کے صدر میشال عون نے وزیراعظم کی پراسرار روپوشی پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ سعد الحریری کسی ناخوشگوار صورتحال سے دو چار ہیں۔ لبنانی صدر نے سعودی عرب سے وضاحت طلب کی ہے کہ ان کے وزیراعظم کو سعودیہ عرب میں کیوں روکا۔ بیروت میں صدارتی محل سے جاری بیان میں صدر میشال عون کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو چاہیے کہ وہ سفارتی اخلاقیات کی پیروی کرتے ہوئے لبنانی وزیراعظم کو ملک واپس جانے کی اجازت دے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے سعودی عرب کے دورے کے دوران سعد الحریری نے مشکوک انداز میں مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا، لیکن صدر میشال عون نے ان کے استعفے کو منظور نہیں کیا، سعد الحریری اس دن سے منظر سے غائب ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق لبنان کے صدر میشل عون نے سعودی عرب سے وزیراعظم سعد الحریری کی عدم واپسی سے متعلق تفصیلات مانگی ہیں۔  لبنان کے دارالحکومت بیروت میں مارتھن ریس کے افتتاح کے موقع پر صدر میشل عون نے اپنے خطاب میں کہا کہ لبنانی قوم کو اپنے وزیراعظم سعد الحریری کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے تشویش لاحق ہے اور وہ اسے اس صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑ سکتا اور انکی جلد ملک واپسی چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم سعد الحریری کی عدم واپسی عالمی قوانین و ضوابط کے خلاف ہے۔ صدر میشل عون نے تمام لبنانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اتوار کے روز اپنے وزیراعظم سعد الحریری کی ملک واپسی کے لئے یکجہتی مارچ کریں۔ اس سے قبل لبنانی میڈیا نے سعودی عرب پر سعد الحریری کو ریاض میں نظر بند اور انہیں بیروت واپسی سے روکنے کا الزام عائد کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 682770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش