QR CodeQR Code

نیب کا پشاور کسٹم حکام اور ٹی ایم اے ڈی آئی خان کیخلاف انکوائری کا فیصلہ

12 Nov 2017 15:30

نیب کے پی کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق پشاور کے کسٹم حکام پر گاڑیوں کے کاغذات میں ردوبدل کرکے ٹیکس کی شرح کم کرنے، جبکہ ٹی ایم اے ڈی آئی خان کیخلاف غیرقانونی نقشوں کی منظوری اور اراضی میں خردبرد کا الزام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی ادارہ برائے احتساب نیب نے پشاور کے کسٹم حکام کے خلاف انکوائری جبکہ ٹی ایم اے ڈیرہ اسماعیل خان کے خلاف کیس کھولنے کی منظوری دیدی ہے۔ نیب خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق پشاور کے کسٹم حکام پر گاڑیوں کے کاغذات میں ردوبدل کرکے ٹیکس کی شرح کم کرنے، جبکہ ٹی ایم اے ڈی آئی خان کیخلاف غیرقانونی نقشوں کی منظوری اور اراضی میں خردبرد کا الزام ہے۔ بیان کے مطابق کسٹم حکام رشوت لے کر مہنگی گاڑیوں کی دستاویزات میں کم قیمت دکھا کر ٹیکس شرح میں کمی کا باعث بنتے تھے جس پر ان کے خلاف مزید تحقیقات کی جائیں گی۔ دوسری جانب ڈی آئی خان میونسپل ایڈمنسٹریشن کے بعض افسران پر الزام ہے کہ جناح میڈیکل کمپلیکس نامی پلازے کا غیرقانونی نقشہ منظور کیا گیا جس کی زد میں سرکلر روڈ کا بھی کچھ حصہ آیا تھا۔ نیب کے مطابق ساڑھے چودہ کروڑ کی خرد برد کا معاملہ ہے جس پر متعلقہ حکام کے خلاف احتساب عدالت میں کیس دائر کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 682915

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/682915/نیب-کا-پشاور-کسٹم-حکام-اور-ٹی-ایم-اے-ڈی-آئی-خان-کیخلاف-انکوائری-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org