0
Sunday 12 Nov 2017 13:06

اربعین مارچ خطے میں اتحاد اور عالمی سطح پر دنیائے اسلام کی طاقت کا مظہر ہے، امیر عبداللھیان

اربعین مارچ خطے میں اتحاد اور عالمی سطح پر دنیائے اسلام کی طاقت کا مظہر ہے، امیر عبداللھیان
اسلام ٹائمز۔ عالمی امور میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر حسین امیر عبداللھیان نے اربعین مارچ کو خطے میں اتحاد اور عالمی سطح پر دنیائے اسلام کی طاقت کا مظہر قرار دیا ہے۔ اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں امیر عبداللھیان نے اربعین حسینی مارچ کے سیاسی اثرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب خطے اور خطے سے باہر اختلافات کو ہوا دینے کی لاتعداد سازشیں کی جا رہی ہیں، اربعین حسینی اسلام کے مقدس نام اور روحانی اقدار کے محور پر عالم اسلام کے درمیان اتحاد کا مظہر دکھائی دیتا ہے۔ عالمی امور میں اسپیکر کے مشیر نے سعودی عرب میں لبنان کے وزیراعظم کے استعفے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی بیداری کے آغاز کے بعد سے امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب مختلف طریقوں سے خطے کے ملکوں کو کمزور اور حالات کو اپنے حق میں موڑنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ حسین امیر عبداللھیان نے داعش کو امریکی سعودی اتحاد کا ایک ہتھکنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی محاذ کے ہاتھوں داعش کی شکست کے بعد امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل نے عراق اور شام کی تقسیم کی سازش رچائی اور اس میں ناکامی کے بعد لبنان میں بحران کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 682919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش