QR CodeQR Code

ایم کیو ایم پاکستان سے مذاکرات کے لئے اب بھی تیار ہیں، مصطفیٰ کمال

12 Nov 2017 23:42

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ الطاف حسین کی ایم کیو ایم کو زندہ رکھا ہوا ہے، فاروق ستار کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر ان سے یہ سب کرایا گیا، فاروق ستار آدھا سچ بھی نہیں بتا رہے بلکہ آدھا جھوٹ بول رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ہمیں اتحاد کی ضرورت نہیں لیکن ایم کیو ایم پاکستان والے رابطہ کریں تو بات کرنے کے لئے تیار ہوں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی زبردست چل رہی ہے ہمیں اتحاد کی کوئی ضرورت نہیں، پھر بھی ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ہم سے رابطہ کریں تو بات کرنے کے لئے تیار ہیں، ہمارے دروازے مذاکرات کے لئے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ فاروق ستار نے میری گاڑی کی قیمت ساڑھے 3 کروڑ روپے لگائی جو کہ غلط ہے، کیا فاروق ستار میری لینڈ کروزر کی وجہ سے پارٹی چھوڑ کر جا رہے تھے۔ انہوں نے الطاف حسین کی ایم کیو ایم کو زندہ رکھا ہوا ہے، ہم ان سے سوال کریں گے کہ میئر کراچی کام کیوں نہیں کر رہے اور یہ پوچھنا ہمارا حق ہے، فاروق ستار کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر ان سے یہ سب کرایا گیا، فاروق ستار آدھا سچ بھی نہیں بتا رہے بلکہ آدھا جھوٹ بول رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ہفتے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے فاروق ستار پر متعدد الزامات عائد کئے تھے اور کہا تھا کہ فاروق ستار کی خواہش پر اسٹیبلشمنٹ نے ہماری ملاقات کرائی۔


خبر کا کوڈ: 682993

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/682993/ایم-کیو-پاکستان-سے-مذاکرات-کے-لئے-اب-بھی-تیار-ہیں-مصطفی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org