QR CodeQR Code

ایم کیو ایم اور پی ایس پی ہمارے ساتھ آجائیں تو پیپلز پارٹی کو ہرا سکتے ہیں، پرویز مشرف

12 Nov 2017 23:47

اپنے ویڈیو پیغام میں آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین نے کہا کہ ایم کیو ایم سے نہیں بلکہ مہاجروں سے ہمدردی ہے مگر میں اپنے آپ کو صرف مہاجر برادری کا لیڈر نہیں سمجھتا، ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کا اتحاد غیر فطری تھا مگر مہاجروں کے لئے اچھا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور پی ایس پی متحد ہوکر نئے نام کے ساتھ ہمارے اتحاد میں شامل ہوجائیں تو پیپلز پارٹی کو مات دی جاسکتی ہے۔ دبئی سے اپنے ویڈیو پیغام میں آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اور سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ کراچی کی سیاست میں خواہ مخواہ میرا نام لیا جارہا ہے، اپنے آپ کو ایک گروہ تک محدود نہیں کرسکتا، ایم کیو ایم کی سربراہی کرنا میرے لئے احمقانہ بات ہے اور میں یہ کبھی نہیں کرسکتا، میری سوچ قومی سطح کی ہے جب کہ پی ایس پی نے پیشکش کی نہ ہی سربراہی کروں گا اور اپنی سوچ کی وضاحت پہلے بھی کرچکا ہوں۔ سابق صدر نے کہا کہ میں اپنے آپ کو ایک علاقائی یا لسانی جماعت تک محدود نہیں کرسکتا، ایم کیو ایم سے نہیں بلکہ مہاجروں سے ہمدردی ہے مگر میں اپنے آپ کو صرف مہاجر برادری کا لیڈر نہیں سمجھتا، ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کا اتحاد غیر فطری تھا مگر مہاجروں کے لئے اچھا تھا، دونوں جماعتیں متحد ہوکر نئے نام کے ساتھ ہمارے اتحاد میں شامل ہوجائیں تو پیر پگاڑا اور دیگر سیاسی قوتوں کو ساتھ ملا کر پیپلز پارٹی کو مات دی جاسکتی ہے، پنجاب میں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے فارورڈ بلاکس کو ساتھ ملایا جاسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 682994

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/682994/ایم-کیو-اور-پی-ایس-ہمارے-ساتھ-ا-جائیں-پیپلز-پارٹی-کو-ہرا-سکتے-ہیں-پرویز-مشرف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org