0
Sunday 12 Nov 2017 23:56

ڈاکٹر عاصم کی فاروق ستار سے ملاقات، آصف زرداری کا خاص پیغام پہنچایا

ڈاکٹر عاصم کی فاروق ستار سے ملاقات، آصف زرداری کا خاص پیغام پہنچایا
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کو آصف زرداری کا خصوصی پیغام پہنچایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے، جس میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کے فروغ اور سیاسی رہنماؤں کی دیگر جماعتوں میں شمولیت کے معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر ڈاکٹر عاصم نے فاروق ستار کو آصف زرداری کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا ہے۔ ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ ہمیں مفاہمت اور افہام و تفہیم کی فضا کو فروغ دینا چاہیئے اور مستقبل میں صوبے کے عوام کی بہتری کے لئے ساتھ چلنا چاہیئے۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ وفاداریاں تبدیل کرا کر مصنوعی سیاست دانوں کو سانس دینے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن اب دباؤ کی سیاست ختم ہونی چاہیئے، احتساب کے عمل کو شفاف بناکر بلا تفریق پورے ملک میں احتساب کرنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 682997
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش