0
Monday 13 Nov 2017 18:49

سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عاصم اور شرجیل میمن کے وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواستیں مسترد

سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عاصم اور شرجیل میمن کے وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواستیں مسترد
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کراچی کے صدر ڈاکٹر عاصم اور سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں بدعنوانی کے مقدمات میں نیب کورٹ کی جانب سے ملزمان کے وارنٹ کے اجرا سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں عدالت کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کو وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا اختیار ہے، نیب کورٹس ملزمان کی گرفتاری کیلئے وارنٹ جاری کر سکتی ہیں۔ جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس میں کہا کہ نیب قوانین کا اطلاق کو تمام صوبوں پر یکساں ہونا چاہیے، ہم نیب اور نیب کورٹس کے امتیازی سلوک سے خوش نہیں ہیں۔ جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دئیے کہ قانون عدالتیں تو نہیں بناتیں، یہ کام تو پارلیمان کا ہے، آپ چاہیں تو دوسرا قانون لے آئیں یا ترمیم کرلیں، جس پر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آصف زرداری کو ایک کیس میں ہفتہ کو رہا کیا گیا، پیر کو کار ڈیوٹی کیس میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عاصم اور شرجیل میمن کی وارنٹ اجرا کے خلاف درخواستیں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کورٹس کے پاس اختیارات ہیں، وہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے وارنٹ جاری کر سکتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 683132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش