0
Tuesday 14 Nov 2017 21:48

ایم ڈبلیو ایم کی حمایت سے اسلامی تحریک کے رکن جی بی اسمبلی قائد حزب اختلاف منتخب

ایم ڈبلیو ایم کی حمایت سے اسلامی تحریک کے رکن جی بی اسمبلی قائد حزب اختلاف منتخب
اسلام ٹائمز۔ رکن قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کے قائد حزب اختلاف تبدیل کر دئیے گئے۔ اسلامی تحریک پاکستان سے تعلق رکھنے والے کیپٹن (ر) شفیع خان قائد حزب اختلاف اسمبلی منتخب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جی بی اسمبلی میں سات ممبران کی فزیکل ویریفکیشن کے بعد سپیکر نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قانون ساز اسمبلی کے رول آف بزنس کے شق نمبر 267 کے تحت سپیکر قانونی ساز اسمبلی جی بی حاجی فدا محمد ناشاد نے قائد حزب اختلاف حاجی شاہ بیگ پر عدم اعتماد کی کارروائی کرتے ہوئے تمام ممبران کے دستخطوں کے تصدیق فزیکل ویری فکیشن کے تحت کی اور ممل چھان بین کے بعد کیپٹن (ر) شفیع خان کو اکثریتی حمایت پر قائد حزب اختلاف منتخب کر کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن لیڈر کے فرائض جمیعت علمائے اسلام(ف) کے حاجی شاہ بیگ انجام دے رہے تھے،جبکہ اپوزیشن لیڈر کی دوڑ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی جاوید حسین بھی شامل تھے۔ لیکن ایم ڈبلیوایم نے ایک مرتبہ پھر سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اسلامی تحریک کے نامزد اپوزیشن لیڈر کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے دونوں اراکین اسمبلی کے قیمتی ووٹوں کے حصول کے بغیر اسلامی تحریک پاکستان (شیعہ علماءکونسل) کے نامزد امیدوار برائے اپوزیشن لیڈر کیپٹن (ر) محمد شفیع کی کامیابی غیر یقینی تھی۔  دوسری جانب ایم ڈبلیو ایم کے رکن جی بی اسمبلی ڈاکٹر حاجی رضوان اور بی بی سلیمہ نے  اسلامی تحریک پاکستان (شیعہ علماء کونسل) کے نو منتخب اپوزیشن لیڈر برائے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع کو کامیابی پر مبارک باد دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے وہ ایوان میں عوامی حقوق کے حصول کی جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کریں گے اور اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے اراکین اسمبلی کی درست نمائندگی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 683179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش