0
Tuesday 14 Nov 2017 06:37

پشاور پولیس کا مختلف جرائم کیخلاف خصوصی مہم کا فیصلہ

پشاور پولیس کا مختلف جرائم کیخلاف خصوصی مہم کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری مجرموں کیخلاف اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے تھانوں کی سطح پر خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے کھلی کچہریوں کے انعقاد کیلئے بھی لائحہ عمل طے کرلیاگیا ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن میں ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کی قیادت میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز نے کہاکہ منشیات فروشوں، ہوائی فائرنگ کے تدارک، اغواء کاروں اور اشتہاری مجرموں کیخلاف موثر کارروائی کی جائیگی۔ پشاور کے داخلی وخارجی راستوں اور حساس مقامات پر سنپ چیکنگ و ناکہ بندیوں کی بہتر اور کالے شیشوں والی گاڑیوں اور APL موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف کارروائی مزید تیز کی جائے۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تھانے میں آنے والے ہر قسم کے سائل کی رپورٹ کا بروقت اندراج اور جائز قانونی مدد کی جائے، میڈیا کیساتھ اچھے روابط رکھیں، علاوہ ازیں ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ تھانوں کی سطح پر ہوائی فائرنگ کے تدارک کیلئے بھر پور مہم چلائی جائے۔
خبر کا کوڈ : 683237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش