0
Tuesday 14 Nov 2017 12:57

ڈی آئی خان، صوبائی وزیر مال کا دورہ گرہ مٹہ، متاثرہ خاندان کی کفالت کا اعلان

ڈی آئی خان، صوبائی وزیر مال کا دورہ گرہ مٹہ، متاثرہ خاندان کی کفالت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر مال سردار علی امین خان گنڈہ پور نے گرہ مٹہ کے علاقے کا دورہ کرکے متاثرہ خاندان کی مالی و قانونی کفالت کا اعلان کیا ہے اور متاثرہ لڑکی کو اپنی بہن اور بیٹی قرار دیتے ہوئے اس کے آئندہ تمام اخراجات خود برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نےگرہ مٹ کی متاثرہ بچی کے لیئے نقد دولاکھ روپے اور بچی سے شادی کرنے والے نوجوان کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کیا۔ علی امین خان کا کہنا تھا کہ یہ بچی میری بیٹی اور بہن ہے۔ قانونی کارروائی کی رقم میں بھی میں خود ادا کرونگا۔ واضح رہے کہ 18 روز قبل گرہ مٹ میں مسلح افراد نے نوجوان لڑکی کو برہنہ کرکے اسلحہ کی نوک پہ گاؤں میں گھمایا تھا، جبکہ پی ٹی آئی رہنما داور کنڈی نے علی امین پہ الزام عائد کیا تھا کہ وہ ملزمان کی اعانت کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 683301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش