QR CodeQR Code

روس اور ترکی کے صدور کا شام کے تنازع کے سیاسی حل کیلئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق

14 Nov 2017 04:30

روس کے جنوبی شہر سوچی میں پیوٹن اور اردوان کی ملاقات میں شام کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی، اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ شام میں سیاسی عمل شروع کرنے کیلئے راہ ہموار ہے۔ روسی صدر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے تحت مذاکرات کیلئے سازگار ماحول بنایا جا رہا ہے، روس، ترکی اور ایران کی کوششوں سے شام میں تشدد میں کمی آئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے شام کے تنازع کے سیاسی حل کے لئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ روس کے جنوبی شہر سوچی میں پیوٹن اور اردوان کی ملاقات میں شام کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی، اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ شام میں سیاسی عمل شروع کرنے کے لئے راہ ہموار ہے۔ روسی صدر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے تحت مذاکرات کیلئے سازگار ماحول بنایا جا رہا ہے، روس، ترکی اور ایران کی کوششوں سے شام میں تشدد میں کمی آئی ہے۔ ولادیمیر پوٹن نے ملاقات میں روس اور ترکی کے باہمی تعلقات مکمل ہونے کا اعلان بھی کیا۔ ترک صدر پیر کے روز سرکاری دورے پر سوچی پہنچے تھے، جہاں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات سوچی میں روسی صدر کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ ماسکو اور انقرہ کے تعلقات 2015ء کے اواخر میں انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے، اپنے موجودہ کئی روزہ غیر ملکی دورے کے دوران صدر اردوان روس کے بعد منگل کو کویت اور اس کے بعد قطر جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 683311

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/683311/روس-اور-ترکی-کے-صدور-کا-شام-تنازع-سیاسی-حل-کیلئے-کوششیں-تیز-کرنے-پر-اتفاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org