QR CodeQR Code

انسداد دہشتگردی عدالت میں عمران خان کی ضمانت منظور

14 Nov 2017 15:31

عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے جانے والے عمران خان آج عدالت میں پیش ہوگئے اور چاروں مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔ عدالت نے چاروں مقدمات میں عمران خان کی درخواست ضمانت کرتے ہوئے 2 ،2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور کیس کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی کرادی۔


اسلام ٹائمز۔ دھرنوں کے دوران ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد سمیت چار مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔ اسلام آباد میں دھرنوں کے دوران سابق ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد، پی ٹی وی اور پارلیمنٹ ہاؤس پر حملوں سمیت 4 مقدمات میں نامزد ملزم چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔ عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے جانے والے عمران خان آج عدالت میں پیش ہوگئے اور چاروں مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔ عدالت نے چاروں مقدمات میں عمران خان کی درخواست ضمانت کرتے ہوئے 2 ،2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور کیس کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی کرادی۔ واضح رہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دھرنوں کے دوران ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد، پارلمنٹ اور پی ٹی وی پر حملوں سمیت 4 مقدمات تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمات درج ہیں اور عدالت کی جانب سے ان مقدمات میں عمران خان اور طاہرالقادری کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 683346

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/683346/انسداد-دہشتگردی-عدالت-میں-عمران-خان-کی-ضمانت-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org