QR CodeQR Code

پشاور، بارودی مواد اور اسلحہ رکھنے والا ملزم عدم ثبوت کی بناء پر بری

14 Nov 2017 18:19

خصوصی عدالت نے مقدمے کی سماعت کی اور استغاثہ کی جانب سے ملزم پر جرم ثابت نہ کرسکنے کی بناء پر اسے بری کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دہشتگردی کی غرض سے بارودی مواد، دستی بم اور اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ ملزم کی جانب سے خضرحیات خزانہ ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم جہانگیر عرف یاسین سکنہ مردان کو تھانہ سی ٹی ڈی پولیس نے 6 اگست 2016ء کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک پستول، 18 کارتوس، 2 دستی بم، موٹرسائیکل اور بارودی مواد برآمد کیاتھا۔ خصوصی عدالت نے مقدمے کی سماعت کی اور استغاثہ کی جانب سے ملزم پر جرم ثابت نہ کرسکنے کی بناء پر اسے بری کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔


خبر کا کوڈ: 683368

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/683368/پشاور-بارودی-مواد-اور-اسلحہ-رکھنے-والا-ملزم-عدم-ثبوت-کی-بناء-پر-بری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org