QR CodeQR Code

پاراچنار سے پشاور جانے والی کوچ حادثے کا شکار، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

14 Nov 2017 18:41

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں امدادی کاروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے کوہاٹ کے ہسپتال پہنچا دئیے گئے، حادثے میں شدید زخمی ایک خاتون ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر جان بحق ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار سے پشاور جانے والی کوچ حادثے کا شکار ہوگئی۔ جسمیں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کوہاٹ پولیس کے مطابق پاراچنار سے پشاور جانے والی کوچ کوہاٹ ٹنل کے قریب مخالف سمت سے آنے والی پک گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے باعث فلائنگ کوچ ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں امدادی کاروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے کوہاٹ کے ہسپتال پہنچا دئیے گئے، جبکہ شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کردیا گیا۔ حادثے میں شدید زخمی ایک خاتون ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر جان بحق ہوگئی۔


خبر کا کوڈ: 683371

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/683371/پاراچنار-سے-پشاور-جانے-والی-کوچ-حادثے-کا-شکار-خاتون-سمیت-2-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org