0
Tuesday 14 Nov 2017 20:29

2018ء الیکشن کا سال ہے، جیالے بھرپور تیاریاں کریں اس بار آصفہ بھٹو آپ کے ساتھ ہوں گی، آصف زرداری

2018ء الیکشن کا سال ہے، جیالے بھرپور تیاریاں کریں اس بار آصفہ بھٹو آپ کے ساتھ ہوں گی، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جیالے کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، 2018ء الیکشن کا سال ہے بھرپور تیاریاں کریں، اس بار آصفہ بھٹو آپ کے ساتھ ہوں گی، نواز شریف کو قانون کا سامنا کرنا چاہیئے لیکن اداروں کو بدنام کرنے کی سازش میں ہم ان کا ساتھ نہیں دے سکتے اور نہ ہی کسی ایک شخص کو بچانے کے لئے جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی اجازت دیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان، سندھ کے وزیر بلدیات جام خان شورو اور سابق مشیر نادیہ گبول نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ صورت حال بالخصوص سندھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق صدر آصف زرداری نے دورانِ ملاقات پارٹی رہنماؤں کو آئندہ الیکشن کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کارکنان کسی غلط فہمی میں نہ رہیں 2018ء الیکشن کا سال ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں آصفہ بھٹو جیالوں کے ساتھ ہوں گی اور نواب شاہ سے لیکر ہر ایک ایک حلقہ آصفہ بھٹو کا منتظر ہوگا اور پھر سے دما دم مست قلندر ہوگا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ اس بارجو پی پی کے جیالوں کے ساتھ نہیں ہوگا وہ پچھتائے گا اور اگلے سیاسی سیٹ اپ میں عوام کی اپنی حکومت کو دوام حاصل ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 683384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش