QR CodeQR Code

فاٹا اور کے پی کے میں موسم سرما کی پہلی بارش، موسم مزید سرد

15 Nov 2017 12:36

محکمہ موسمیات کے مطابق ابتک پشاور میں 56 ملی میٹر بارش ہوئی اور آج کم سے کم درجہ حرارت 12 سینٹی گریڈ رہیگا، سب سے زیادہ بارش ڈی آئی خان میں ریکارڈ کی گئی جوکہ 62 ملی میٹر تھی، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور، مردان، کوہاٹ، چارسدہ اور ملاکنڈ سمیت صوبے کے دیگر تمام اضلاع کے علاوہ فاٹا کی تمام ایجنسیوں میں مزید بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبر پختونخوا اور فاٹا کے بیشتر علاقوں میں گذشتہ روز سے جاری بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک پشاور میں 56 ملی میٹر بارش ہوئی ہے اور آج کم سے کم درجہ حرارت 12 سینٹی گریڈ رہے گا۔ سب سے زیادہ بارش ڈیرہ اسماعیل خان میں ریکارڈ کی گئی جوکہ 62 ملی میٹر تھی، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور، مردان، کوہاٹ، چارسدہ اور ملاکنڈ سمیت صوبے کے دیگر تمام اضلاع کے علاوہ فاٹا کی تمام ایجنسیوں میں مزید بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ طویل خشک سالی کے بعد شروع ہونے والی بارش سے ایک جانب سموگ کا سلسلہ ختم ہوا ہے تو دوسری جانب موسم سرد اور خوشگوار ہوگیا ہے اور پہاڑوں پر برف کی سفید چادر نے پہاڑوں کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ ماہرین صحت نے بھی اس بارش کو صحت کیلئے موثر قرار دیا ہے جس سے نزلہ اور زکام کی بیماریوں میں کمی آئے گی۔ 3 ماہ بعد بارش شروع ہونے پر عوام نے بھی بھی خوشی کا اظہار کیا ہے اور بعض مساجد میں شکرانے کے نوافل بھی ادا کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 683498

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/683498/فاٹا-اور-کے-پی-میں-موسم-سرما-کی-پہلی-بارش-مزید-سرد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org