QR CodeQR Code

سندھ اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہوگا

15 Nov 2017 12:53

اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر غور اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں فوجی عدالتوں کو مقدمات بھیجنے سے متعلق معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں آج وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کور کمانڈر کراچی، آئی جی پولیس، ڈی جی ریِنجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر غور اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں فوجی عدالتوں کو مقدمات بھیجنے سے متعلق معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 683502

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/683502/سندھ-اپیکس-کمیٹی-کا-اہم-اجلاس-ا-ج-وزیراعلی-ہاؤس-کراچی-میں-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org