0
Wednesday 15 Nov 2017 13:01

کراچی کے تھانے ریڑھی والوں کے پیسوں پر چلتے ہیں، سپریم کورٹ

کراچی کے تھانے ریڑھی والوں کے پیسوں پر چلتے ہیں، سپریم کورٹ
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں پارکوں سے تجاوزات ہٹانے کے کیس میں سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ تھانے ریڑھی والوں کے چندوں اور پیسوں پر چلتے ہیں جب کہ ایس ایچ او تجاوزات کے پیسے پر پل رہے ہوتے ہیں۔ سپریم کورٹ رجسٹری میں پارکوں سے تجاوزات ہٹانے کے معاملے پر درخواست کی سماعت ہوئی جس میں جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ صدر اور اطراف کا علاقہ تجاوزات سے بھرا پڑا ہے، آپ ایک ریڑھی ہٹا کر دکھا دیں، تھانے ریڑھی والوں کے چندوں اور پیسوں پر چلتے ہیں۔ جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ پورے شہر کا حال دیکھیں کے ایم سی کی ملی بھگت سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات قائم ہیں، ایس ایچ او تک تجاوزات کے پیسے پر پل رہے ہوتے ہیں، جب کہ کے ایم سی نے تو پارک بھی کرائے پر دے دیئے اور فٹ پاتھوں پر جنریٹر لگوا دیئے ہیں۔ جسٹس گلزار احمد نے کے ایم سی افسر سے سوال کیا کہ یہ پیسہ سرکار کے پاس جاتا ہے یا اپنی جیبوں میں ڈال لیتے ہیں۔ عدالت نے مزید سماعت ملتوی کردی۔
خبر کا کوڈ : 683503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش