0
Wednesday 15 Nov 2017 13:02

کراچی، سانحہ بلدیہ فیکٹری کے متاثرین کو 5 سال گزرنے کے باجود انصاف نہیں مل سکا

کراچی، سانحہ بلدیہ فیکٹری کے متاثرین کو 5 سال گزرنے کے باجود انصاف نہیں مل سکا
اسلام ٹائمز۔ سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کے متاثرین کو 5 سال گزرنے کے باجود انصاف نہیں مل سکا ہے اور وہ ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بلدیہ فیکٹری کے باہر متاثرین سے ملاقات کرکے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سانحے کا مرکزی ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوا، حماد صدیقی کی رپورٹ سامنے آچکی ہے، تاہم اس کے باوجود سانحے کی ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔ عارف علوی نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو فی کس 3 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، جو اب تک پورا نہیں کیا گیا۔ اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، یہ غریب مائیں ہیں، ان کی مدد کی جائے، انھیں انصاف ہم دلوائیں گے۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سیاسی مصلحت اور اس معاملے پر این ار او کو قبول نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 683504
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش