0
Wednesday 15 Nov 2017 18:16

پاکستان کی افغانستان میں موجود شہریوں کو جلد از جلد وطن واپسی کی تاکید

پاکستان کی افغانستان میں موجود شہریوں کو جلد از جلد وطن واپسی کی تاکید
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سرحدی حکام نے افغانستان میں موجود پاکستانیوں کو جلدازجلد وطن واپسی کی تاکید کی ہے اور کہا ہے کہ نومبر کے بعد بغیر پاسپورٹ کے کسی کو بھی طورخم سرحد پار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاک افغان سرحد طورخم پر نوجود ایک اہلکار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ صرف شناختی کارڈ کے ساتھ افغانستان سے براستہ طورخم آنے والے پاکستانی شہریوں کیلئے وزارت داخلہ نے 15 نومبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 نومبر کے بعد اس میں مزید توسیع کی جائے گی نہ کسی پاکستانی شہری کو سفری دستاویزات کے بغیر وطن واپس آنے کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ طورخم سرحد پر کیے گئے تمام اقدامات سیکیورٹی صورتحال جبکہ بعض پابندیاں بارڈر منیجمنٹ پالیسی پر صحیح معنوں میں عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے عائد کی گئی ہیں۔ دوسری جانب مذکورہ اہلکار نے یقین دلایا کہ سرحد کے آر پار متواتر نقل و حرکت کرنے والے مسافروں کی سہولت کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے قبالئی عوام، عمائدین اور میڈیا سے طورخم پر روزگار کے متبادل ذرائع پیدا کرنے کے حوالے سے تجاویز بھی طلب کیں۔
خبر کا کوڈ : 683554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش