0
Wednesday 15 Nov 2017 18:43

جامعہ کراچی میں طالبات و خواتین کو ہراساں کئے جانے کے واقعات پر قابو پانے کیلئے انسداد ہراسانی کمیٹی قائم

جامعہ کراچی میں طالبات و خواتین کو ہراساں کئے جانے کے واقعات پر قابو پانے کیلئے انسداد ہراسانی کمیٹی قائم
اسلام ٹائمز۔ جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے خواتین کو ہراساں کئے جانے کے واقعات پر قابو پانے کیلئے انسداد ہراسانی کمیٹی بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی انتظامیہ کی جانب سے خواتین کو ہراساں کئے جانے کے واقعات پر قابو پانے اور پرانی کمیٹی غیر فعال ہونے کے باعث انسداد ہراسانی کمیٹی بنا دی گئی اور نئی کمیٹی فعال ہونے کے بعد دو کیسز بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔ کمیٹی تدریسی عملے کے ساتھ غیر تدریسی افراد کے خلاف بھی کارروائی کرے گی، جبکہ ہراساں ہونے والی طالبات و اساتذہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ جامعہ کراچی کی ہراساں کمیٹی تین ممبران پر مشتمل ہے، جن میں شعبہ ویمن اسٹڈیز کی نسرین اسلم شاہ، انجمن اساتذہ کے صدر سید جمیل کاظمی اور ڈپٹی رجسٹرار اشرف شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 683560
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش