0
Thursday 28 Apr 2011 03:29

بعض سیاسی جماعتیں ہمارے خلاف بیان بازی کر کے اپنا سیاسی قد کاٹھ بڑھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، اے این پی

بعض سیاسی جماعتیں ہمارے خلاف بیان بازی کر کے اپنا سیاسی قد کاٹھ بڑھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، اے این پی
پشاور:اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری تاج الدین خان نے گزشتہ دو تین دن کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفند یار ولی خان کے خلاف بعض غیر ذمہ دار سیاسی عناصر کی طرف سے منفی بیان بازی کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے اسے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ اے این پی کے مرکزی صدر نے ناموس رسالت کے قانون میں ترمیم کا ذکر کیا ہے۔
 درحقیقت انہوں نے صرف اتنا کہا تھا کہ وہ کسی بھی قانون کے غلط استعمال کے حق میں نہیں ہیں۔ اب بھلا بتایا جائے کہ انہوں نے کون سی غلط بات کہی ہے چونکہ پاکستان کے خلاف مذہبی جنونیوں کا ملک ہونے اور مذہبی اقلیتوں پر ظلم ستم ہونے کا پروپیگنڈہ دنیا بھر میں جاری ہے اس لئے ملک کے ایک بڑے ذمہ دار سیاستدان کے طور پر اسفندیار ولی خان ملک کے امیج کو بہتر بنانا اپنا فرض سمجھتے ہیں، جو سیاسی پارٹیاں اے این پی کے رہنما کے خلاف غل غپاڑہ مچا رہی ہیں ان کا اپنا ماضی گھناونا، حال مایوس کن اور مستقبل تاریک ہے۔ گزشتہ عام انتخابات میں عوام کی جانب سے مسترد کئے جانے کے بعد سے وہ اپنے زخم چاٹ رہی ہیں اور اے این پی کے قائد کے خلاف بیان بازی کرکے اپنا سیاسی قد و کاٹھ بڑھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ہم ان سیاسی پارٹیوں کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ اگر انہوں نے یہ مہم جوئی جاری رکھی تو ہمیں حق حاصل ہو گا کہ ہم ان نام نہاد سیاسی قیادتوں کا پول کھول دیں۔
خبر کا کوڈ : 68360
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش