0
Wednesday 15 Nov 2017 21:33

گزشتہ برس 18 ممالک میں ہونے والے انتخابات میں سوشل میڈیا کا اہم کردار رہا ہے، رپورٹ

گزشتہ برس 18 ممالک میں ہونے والے انتخابات میں سوشل میڈیا کا اہم کردار رہا ہے، رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کے ایک گروپ فریڈم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس اور چین کے بعد مزید ممالک کی حکومتیں سوشل میڈیا پر اپنی مخالفت کو چالاکی دبانے کی کوششیں کر رہے ہیں، جو جمہوری کے لئے ایک سنگین خطرہ ہے۔ فریڈم آن دی نیٹ کے عنوان سے 2017 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 65 ممالک میں انٹرنیٹ کی آزادی کے مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ 30 حکومتیں آن لائن معلومات کو مسخ کرنے کے لئے چالاکی پر مبنی حربے استعمال کرتی ہیں جبکہ گزشتہ برس اس طرح کی حرکتیں کرنے والی حکومتوں کی تعداد 23 تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی حرکتوں کا کم سے کم 18 ممالک میں گزشتہ برس ہونے والے انتخابات میں اہم کردار رہا ہے، ان ممالک میں امریکا بھی شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 683615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش