0
Wednesday 15 Nov 2017 21:30
سعد الحریری سعودی عرب کی حراست میں ہیں، لبنانی وزیر خارجہ

ایک خود مختار ملک کے وزیراعظم کو حراست میں رکھنا جارحانہ اقدام سمجھا جائیگا، میشل عون

ایک خود مختار ملک کے وزیراعظم کو حراست میں رکھنا جارحانہ اقدام سمجھا جائیگا، میشل عون
اسلام ٹائمز۔ لبنانی صدر میشل عون نے سعودی عرب پر مستعفی وزیراعظم سعد الحریری کو حراست میں رکھنے کا الزام عائد کر دیا، جبکہ وزیر خارجہ نے بین الاقوامی برادری سے رجوع کرنے کی دہمکی دے دی ہے۔ بیروت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لبنانی صدر میشل عون نے کہا کہ مستعفی وزیراعظم کا لبنان نہ لوٹنا انکے زیر حراست ہونے کے مفروضے کی تاکید کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا ایک خود مختار ملک کے وزیراعظم کو حراست میں رکھنا جارحانہ اقدام سمجھا جائیگا۔ صدر عون نے وزیراعظم کے استعفے کو یہ کہہ کر رد کر دیا کہ نامساعد حالات میں استعفٰی ناقابل قبول ہے۔ دوسری جانب مستعفی وزیراعظم سعد الحریری نے ٹویٹر پر جوابی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل خیریت سے ہے اور وعدے کے مطابق جلد وطن واپس جائینگے۔ دریں اثناء وزیر خارجہ جبران باسیل نے سعد الحریری کے مقدمے کو عالمی برادری کے سامنے رکھنے کی دہمکی دی ہے اور سعودی عرب سے اس مسئلہ کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 683661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش