QR CodeQR Code

کلبھوشن کی بیوی کو انسانی بنیادوں پر شوہر سے ملاقات کی پیشکش کی، ترجمان دفتر خارجہ

16 Nov 2017 13:23

ہفتہ وار بریفنگ میں ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کی بیوی کو انسانی بنیادوں پر ملاقات کی پیشکش کی، پاکستان مخالف پروپیگنڈے کیخلاف کارروائی پر برطانیہ کے شکرگزار ہیں، انہوں نے کہا کہ لندن میں اب پاکستان مخالف پروپیگنڈا بل بورڈز پر بھی دیکھا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سے تمام مسائل پر بات چیت کے لئے تیار ہے، لیکن بھارت کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی کروز میزائل کے تجربے پر پیشگی اطلاع نہیں دی گئی، بھارتی میزائل تجربے سے خطے کے امن کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کی بیوی کو انسانی بنیادوں پر ملاقات کی پیشکش کی، پاکستان مخالف پروپیگنڈے کیخلاف کارروائی پر برطانیہ کے شکرگزار ہیں، انہوں نے کہا کہ لندن میں اب پاکستان مخالف پروپیگنڈا بل بورڈز پر بھی دیکھا گیا، امید ہے برطانیہ ذمہ داران کیخلاف کارروائی کرے گا۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ جنیوا میں وزیرخارجہ نے پاکستان میں انسانی حقوق پر رپورٹ پیش کی جس پر جنیوا کے ایک اہم ادارے نے وزیرخارجہ کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی۔


خبر کا کوڈ: 683738

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/683738/کلبھوشن-کی-بیوی-کو-انسانی-بنیادوں-پر-شوہر-سے-ملاقات-پیشکش-ترجمان-دفتر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org